10 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:34
ینگ ڈاکٹرز کیخلاف کارروائی روکنے کا فیصلہ، نظرثانی کی اپیل دائر
جیو نیوز - لاہور…ینگ ڈاکٹرز کے خلاف انضباطی کارروائی سے روکنے کے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف حکومت پنجاب نے نظرثانی کی اپیل کر دی۔حکومت پنجاب کی جانب سے دائر اپیل میں متعدد نکات اٹھائے گئے جن میں کہا گیا کہ عدالت یہ وضاحت کرے کہ کیا سروس معاملات میں عدالت مداخلت کر سکتی ہے کیونکہ یہ سروس ٹربیونل کا اختیار ہے،اپیل میں کہا گیا کہ کیاکسی بھی ہڑتالی ڈاکٹر کے خلاف کسی جرم کے تحت مقدمہ درج نہیں کیا جا سکتااور کیا عدالت درخواست گزار کی استدعا سے زیادہ دادرسی کر سکتی ہے،لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن نے 7 جولائی کو ہڑتالی ڈاکٹروں کو ایمرجنسی میں کام کرنے کا حکم دیتے ہوئے حکومت پنجاب کو پیڈا ایکٹ اور دوسرے قوانین کے تحت کارروائیوں سے روک دیا تھا۔