10 جولائی 2012
وقت اشاعت: 23:4
اشفاق منگی کی سربراہی میں وفد کی حضرت لعل شہباز قلندر کے درگاہ پر حاضری
جیو نیوز - سہون…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی کی سربراہی میں ایم کیوایم کے نمائندہ وفد نے حضر ت لعل شہباز قلندر کے 760ویں عرس کے موقع پر سہون شریف میں درگاہ پر حاضری دی اور قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے چادر چڑھائی ۔ اس موقع پر حق پرست صوبائی وزیر برائے مذہبی امور عبد الحسیب ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی سہیل یوسف ، ایم کیوایم سی ای سی کے رکن عبد الوحید عباسی ، سندھ تنظیمی کمیٹی کے اراکین کے اور ایم کیوایم جامشورو زون کے ذمہ داران کے علاوہ کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ایم کیوایم کے وفد نے حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے علاوہ قائد تحریک کی درازی عمر اور صحت وتندرستی کیلئے خصوصی دعا کی ۔ بعدازاں اشفاق منگی ، عبد الحسیب اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی سہیل یوسف نے گولڈن گیٹ سہون شریف کے سامنے لگائے گئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مفت طبی کیمپ کا دورہ کیا اور یہاں زائرین کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے طبی کیمپ پر خدمات انجام دینے والے ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ڈاکٹروں ، پیرا میڈیکل اسٹاف کے عملے اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاران کو قائدتحریک کی جانب سے زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا ۔ خدمت خلق فاؤنڈیشن کے طبی کیمپ پر آج سینکڑوں مریضوں کا تفصیلی چیک اپ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں ۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن و شعبہ اطلاعات کے انچارج واسع جلیل نے آل پاکستان نیوز پیپرز ایمپلائز کنفیڈریشن (اپینک ) کے نومنتخب چےئر مین و کمیٹی کے تما م اراکین کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ واسع جلیل نے نومنتخب چےئرمین ناصر نقوی ، سینئر وائس چےئرمین شکیل یامین کانگا اور سیکرٹری جنر ل خالد محمو د سمیت دیگر اراکین کو مبار کباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ نومنتخب کمیٹی کے اراکین ادارے کے صحافی برادری کے ملازمین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو انتہائی خوش اسلوبی سے انجام دینگے ۔دریں اثناء الطاف حسین نے فنکارہ محترمہ شہناز سہگل کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اوران کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے ۔ الطاف حسین نے ماؤں ،بہنوں ،بزرگوں ،نوجوانوں ،عوام وکارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ شہناز سہگل کی جلد صحتیابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں کریں ۔ واضح رہے کہ محترمہ شہنازسہگل ان دنوں شدید علیل ہیں اور وہ عارضہ قلب میں مبتلا ہیں اور وہ کراچی کے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں بدھ کو ان کا بائی پاس آپریشن ہوگا ۔ایم کیوایم سانگھڑزون ٹنڈوآدم کی یونٹ کمیٹی کمیٹی کے رکن عبد الغفار کے انتقال پر الطاف حسین کا اظہارِ افسوس کیا ہے،دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم عمر کوٹ زون ، چھاچھرو سیکٹر کے جوائنٹ انچارج محمد جمیل سنگراسی اور کارکن محمد مشتاق نوٹہری ،سانگھڑزون ٹنڈوآدم4/Cکی یونٹ کمیٹی کے رکن عبد الغفار، شاہ فیصل سیکٹر یونٹ 108کے کارکن محمد طاہر کی والدہ محترمہ حسنہ افروز اور ایم کیوایم نیو کراچی سیکٹر یونٹ 140-Bکے انچارج محمود علی صدیقی کی والدہ محترمہ نعیمہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مر حومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہا ر کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مر حومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔(آمین)