11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:42
کراچی: صدر زرداری نے کل بلاول ہاوٴس میں اہم اجلاس طلب کرلیا
جیو نیوز - کراچی … صدر آصف علی زرداری نے کل کراچی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا، چاروں گورنر اور آزاد کشمیر کے صدر شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے اہم معاملات پر اعلیٰ سطح کا اجلاس کل کراچی میں بلاول ہاوٴس میں طلب کیا ہے۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے گورنر اور آزاد کشمیر کے صدر شرکت کریں گے۔