11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 2:3
کراچی:لیاری میں رینجرز کی کارروائی، گینگ وار کا مطلوب ملزم گرفتار
جیو نیوز - کراچی … کراچی کے علاقے لیاری سے رینجرز نے ٹارگٹڈ کارروائی کر کے گینگ وار کے مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ رینجرز حکام نے جیو نیوز کو بتایا کہ اطلاع ملنے پر لیاری کے علاقے نیا آباد میں ٹارگٹڈ کارروائی کی گئی جہاں سے ملزم محبوب سندھی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ رینجرز حکام کے مطابق ملزم گینگ وار کے مرکزی ملزمان عمر کچھی اور وصی اللہ لاکھو کا قریبی ساتھی ہے جبکہ دوران تفتیش اس نے قتل کی گئی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔