تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 2:35

حکومت آزاد کشمیر ایک کروڑ چالیس لاکھ کشمیریوں کی نمائندہ ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر

جیو نیوز - مظفرآباد…آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چودہدری عبدا لمجید نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر صرف آزاد خطہ کی منتخب حکومت نہیں بلکہ یہ گلگت بلتستان سمیت پوری ریاست جموں کشمیر کے ایک کروڑ چالیس لاکھ کشمیریوں کی نمائندہ حکومت ہے۔ آزاد کشمیر کنٹرول لائن کے قریب قصبہ دیولیاں میں جلسے سے خطاب کر تے ہوئے عبدالمجید چوہدری نے کہا کہ چونسٹھ سال سے پاکستان ریاست جموں کشمیر کے لوگوں کی آزاد ی کی حمایت کر رہا ہے اور پاکستان نے کشمیر کی خاطر دو جنگیں لڑی ہیں ان کا کہنا تھا کہ وہ کنٹرول لائن کی دوسری جانب یہ پیغام دینا چاہتے ہے کہ آزادی کی خاطر جہاں کشمیریوں کا خون گرا وہیں پنجابیوں ، سندھیوں بلوچوں اور پٹھانون کاخون بھی گرا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.