11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 6:4
حیسکو کی مین ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی ،متعدد گرڈ اسٹیشن ٹرپ
جیو نیوز - حیدرآباد. . . .حیسکو کی 500 کے وی کی مین ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی کے باعث سندھ بھر میں متعدد گرڈ اسٹیشنز ٹرپ کرگئے۔سندھ کے بیشتر اضلاع گزشتہ 3 گھنٹوں سے تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ترجمان حیسکو محمد صادق کے مطابق جامشورو کے قریب 500 کے وی کی مین ٹرانسمیشن لائن میں بارش اور تیز ہوا کے باعث فنی خرابی پیدا ہوگئی ہے جس کی وجہ سے سندھ کے بیشتر اضلاع کو بجلی کی فراہمی بند ہوگئی ہے۔متاثرہ اضلا ع میں جامشورو،بدین،میر پور خاص،ٹنڈو الہ یار ،تھر پارکر،مٹھی سمیت مختلف اضلا شامل ہیں۔حیسکو ترجمان کے مطابق لائن کی مرمت کے لئے ٹیمیں روانہ ہوگئی ہیں تاہم یہ نہیں بتاسکتے کہ بجلی بحالی میں کتنا وقت لگے گا۔دوسری جانب حیدرآباد ،لطیف آباد،اور قاسم آباد کے 8 گرڈ اسٹیشنز کو کوٹری پاور اسٹیشن کے ذریعے متبادل بجلی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔