تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 6:4

سکھر:رسول آباد کے قریب میں بس میں آتشزدگی،10 افراد جا ں بحق

جیو نیوز - سکھر. . . . سکھر میں رسول آباد کے قریب بس میں آگ لگنے سے 2بچوں ا ور خاتون سمیت10 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق زائرین کی بس میں آگ کار سے ٹکرانے کے باعث لگی۔موٹر وے پولیس اور مقامی افراد نے جلتی بس سے مسافروں کو نکالا۔موٹر وے پولیس کے مطابق زائرین کی بس سہون سے پنجاب جارہی تھی۔لاشوں اور زخمیوں کو رانی پور اور ہنگورجا کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.