تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 6:4

جامشورو ٹرانسمیشن لائن ٹرپ، کراچی کے متعدد علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل

جیو نیوز - کراچی.. . . واپڈا کو بجلی فراہم کرنے والی 22 کے وی جامشورو ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرنے سے کراچی کے متعدد علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ترجمان کے ای ایس سی کے مطابق واپڈا کو بجلی فراہم کرنے والی 22 کے وی جامشورو ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کر گئی ہے۔ ٹرپنگ کے باعث متعدد گرڈ اسٹیشن بند ہوگئے ہیں۔ جس کی وجہ سے کراچی شہر کے مختلف علاقوں گلشن اقبال، نارتھ کراچی، فیڈرل بی ایریا، سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔ بجلی کی بندش کے باعث لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ترجمان کے ای ایس سی کے مطابق متاثر ہونے والی ٹرانسمیشن لائن کی بحالی کا کام شروع ہوگیا ہے اور بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال ہوگئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.