11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 9:1
سندھ کے بعض اضلاع کو بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی
جیو نیوز - حیدرآباد… حیسکو کی 500 کے وی کی مین ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی کے باعث منگل کی رات سندھ بھر میں متعدد گرڈ اسٹیشن ٹرپ کرگئے۔رات گئے کچھ علاقوں کو بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی تاہم اب بھی کئی اضلاع میں بجلی بحال نہیں ہوسکی ہے۔ترجمان حیسکو محمد صادق کے مطابق جامشورو کے قریب 500 کے وی کی مین ٹرانسمیشن لائن میں بارش اور تیز ہوا کے باعث فنی خرابی پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے سندھ کے بیشتر اضلاع کو بجلی کی فراہمی بند ہوگئی۔متاثرہ اضلا ع میں جامشورو،بدین،میر پور خاص،ٹنڈو الہ یار ،تھر پارکر،مٹھی سمیت مختلف اضلا ع میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی جن میں سے بدین اور میر پور خاص اضلاع کو چھ گھنٹوں بعد بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی۔ دوسری جانب حیدرآباد ،لطیف آباد،اور قاسم آباد کے 8 گرڈ اسٹیشنوں کو بھی کوٹری پاور اسٹیشن کے ذریعے متبادل بجلی کی فراہمی کی جارہی ہے۔