11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 9:17
جڑواں شہروں میں بارش، پروازیں متاثر
جیو نیوز - اسلام آباد… وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ رات وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا۔موسم ابر آلود ہونیکی وجہ سے بیرون ملک سے آنیوالی چار پروازوں کو لاہور بھیج دیا گیا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رات بھر وقفے وقفے سے تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ مسلسل بارش کی وجہ سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔ صبح کے اوقات میں جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسم تا حال ابرا آلو د ہے جس وجہ سے بیرون ملک سے آنیوالی چار پروازوں کا رخ لاہور کی جانب موڑ دیا گیا۔ لاہور بھیجی جانیوالی پروازوں میں برمنگھم،بنکاک،ابوظبی اور ایمسٹرڈیم سے آنیوالی پروازیں شامل ہیں۔