تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 9:33

لوڈشیڈنگ میں کمی،سستی اشیاء کی فراہمی پر غور کیلئے کابینہ اجلاس

جیو نیوز - اسلام آباد… وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ہوگاذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم راجا پرویز اشرف ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کی صورتحال کے بارے میں چئرمین انرجی کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لیں گے اور رمضان المبارک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم سے کم رکھنے کیلئے احکامات دیں گے۔ وفاقی کابینہ کے آج ہونیوالے اجلاس میں 3 جولائی کو ہونیوالے کے ای ایس سی کے فیصلوں کی توثیق،رمضان المبارک میں صارفین کیلئے یوٹیلٹی سٹورز پر دستیاب اشیاکی قیمتوں میں 15 سے 20 فیصد کمی سمیت 5 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا اور فیصلے کیے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.