11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 10:9
سینیٹ میں دہری شہریت سے متعلق بل پر گرما گرم بحث کا امکان
جیو نیوز - اسلام آباد… سینٹ کا اجلاس آج شام ہوگا جس میں دہری شہریت سے متعلق بل پر گرما گرم بحث کا امکان ہے۔ گزشتہ شام ہونیوالے سینیٹ اجلاس میں وزیرقانون فارو ق نائیک نیپارلیمنٹرینز کی دہری شہریت سے متعلق آئین میں بائیسویں ترمیم کا بل پیش کیا اور کہاکہ کئی ممالک میں دہری شہریت والوں کو حق رائے دہی اور پارلیمانی الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو طویل عرصہ سے مطالبہ ہے کہ وہ پارلیمانی الیکشن میں حصہ لے سکیں۔ اپوزیشن کے ساتھ پیپلز پارٹی کے سینئر ارکان اور حکومتی اتحادیوں نے بھی اسکی مخالفت کی ، اے این پی نے مسلم لیگ نون کے ساتھ ملکر واک آوٴٹ کیا۔