11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 10:9
پشاور،بھتہ وصولی کیخلاف ٹرانسپورٹرز کے احتجاج کا دوسرا دن
جیو نیوز - پشاور… بھتہ وصولی کے خلاف پشاور کی کارخانو مارکیٹ میں ٹرانسپورٹروں کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ پشاور سے جمرود جانے والی بسوں کے مالکان نے گاڑیاں کارخانو مارکیٹ میں کھڑی کر دی ہیں۔ ٹرانسپورٹرز کا موقف تھا کہ ضلعی انتظامیہ کے نام پر کارخانو مارکیٹ سے جمرود جانے والی بسوں سے بھتہ لیا جارہا ہے، فی بس ایک سو تیس روپے لئے جارہے ہیں جبکہ جنرل بس اسٹینڈ پشاور میں بھی پچاس روپے ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔ ٹرانسپورٹرز نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بھتہ وصولی کا سلسلہ ختم کیا جائے۔ بسوں کی ہڑتال کے باعث مسافروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔