تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 10:43

انتظامیہ کو کچھ نہیں پتہ ،ایف سی کیا کارروائی کررہی ہے، چیف جسٹس

جیو نیوز - کوئٹہ… بلوچستان امن و امان کیس کی سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں سماعت جاری ہے اور چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے سابق ڈی سی خضدار سے استفسار کیا کہ توتک میں 2011میں فرنٹیرکور نے کیسے کارروائی کی، مقامی انتظامیہ کو بتایاتھا؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ نہیں، ہمیں کارروائی کے بارے میں نہیں بتایا گیا تھا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ روز یہاں آکر تقریر کرنا، اخباروں میں آتا ہے لیکن مسئلہ حل نہیں ہوتا۔ انہوں نے مزید ریمارکس دیئے کہ اس طرح تو کوئی بھی یونیفارم میں آئے اور کارروائی کرے کہ میں فلاں ادارے کا ہوں، یہ تو بدامنی ہوگی، کوئٹہ میں بھی لوگ کالے شیشے والی گاڑیوں میں گھومتے ہیں ان میں مسلح گارڈبھی ہوتے ہیں، کوئی چیک نہیں کرتا، کمشنر،ڈی سی،لیویزسمیت کسی کوکچھ نہیں پتاکہ ایف سی کارروائی کررہی ہے۔ انہوں نے ریمارکس دیئے کہ پاکستان کے اس حصے میں وہ کام ہورہاہے جومیں نہیں کہنا چاہتا، سپریم کورٹ سب کچھ اپنے اوپر لے رہی ہے، اگر کل سب ایف سی کمانڈنٹس کو بلایا،بیانات کے بعدآرڈرکیاتوآپ دیکھیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.