11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:32
خیبر پختونخوا کے دریاوٴں میں سیلاب کی صورتحال
جیو نیوز - پشاور… دریائے کابل میں ورسک اور نوشہرہ جبکہ دریائے ادیزئی میں ادیزئی پل کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔۔فلڈ وراننگ سیل کے مطابق دریائے کابل میں ورسک کے مقام پرپانی کا بہاوٴ 62 ہزار 4 سو 20 کیوسک ہے اور یہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ نوشہرہ کے مقام پر پانی کابہاوٴ 81ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا اور یہاں بھی درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے ادیزئی میں ادیزئی پل کے مقام پر پانی کا بہاوٴ 45 ہزار 900 کیوسک ہے جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔فلڈ سیل کے مطابق صوبے کے باقی تمام دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔