تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 12:54

سندھ ، بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں چند مقامات پر بارش کا امکان

جیو نیوز - کراچی… گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب ، جنوبی سندھ ، مالاکنڈ، ہزارہ، مکران ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی کی شدت کم ہوگئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش جہلم میں 51 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ اسلام آباد میں 39 ملی میٹر،لاہور 25، چھور 25، راول پنڈی 23، کاکول ، مری 12، مٹھی 10، سیدو شریف 9، مظفر آباد 7، میر پور خاص 5 اور لسبیلہ میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب ، خیبر پختوانخواہ اور کشمیرمیں کہیں کہیں جبکہ سندھ اور بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.