11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:32
حج کوٹہ تقسیم میں غیر شفافیت نظر آتی ہے، لاہور ہائیکورٹ
جیو نیوز - لاہور… چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے ہیں کہ نادہندہ کمپنیوں کو حج کوٹہ کیسے تقسیم ہو گیا، بادیء النظر میں حج کوٹہ کی تقسیم میں غیر شفافیت نظر آتی ہے۔ وزارتِ مذہبی امور کیخلاف توہینِ عدالت کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ عدالتیں چوروں کی مدد نہیں کرتیں، وزارتِ مذہبی امور وضاحت کرے کہ 100سے زیادہ نادہندہ کمپنیوں کو حج کوٹہ کیسے دیا گیا۔ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کیوں کی گئی،اس کی بھی وضاحت کی جائے۔ عدالت نے سماعت کے بعد کیس پر مزید کارروائی 18 جولائی جولائی تک ملتوی کر دی۔