تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:32

پی اے سی میں پوسٹل سروسز کے آڈٹ پر اعتراضات

جیو نیوز - اسلام آباد… پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی نے سابقہ پرویزمشرف دورحکومت میں محکمہ ڈاک میں ہونے والی بے ضابطگیوں پر اس وقت کے ڈی جی ، پاکستان پوسٹ لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ آغا مسعودالحسن کو طلب کرلیا ہے پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کا اجلاس ، اسلام آباد میں ندیم افضل کی زیر صدارت ہواجس میں پوسٹل سروسز کے آڈٹ پیراز پر غور کیا گیا، کمیٹی نے پاکستان پوسٹ میں 05-2004ء کے دوران فرنیچر اور کینوس بیگ کی خریداری میں 1 کروڑ 70 لاکھ روپے کی بے ضابطگی کے ذمہ داروں کا دس دن میں تعین کرنے کی ہدایت کردی، اس بے ضابطگی پر پاکستان پوسٹ کے سابق ڈی جی لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ آغا مسعودالحسن کو آئندہ اجلاس میں طلب بھی کرلیاگیا، چیئرمین کمیٹی نے کمیٹی نے پوسٹ آفسز سے متعلق اپنے احکامات پر 10 دن میں عملدرآمد رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہاکہ یہ رپورٹ نہ آئی تو پوسٹ آفسز حکام کی تنخواہ بند کرادیں گیاور وزیراعظم کو سخت کارروائی کا بھی کہیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.