تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:32

بجلی کے شارٹ فال میں پھر اضافہ،عوام کے پسینے چھوٹ گئے

جیو نیوز - لاہور… ملک میں بجلی کاشارٹ فال آج پھر بڑھ کر4ہزار 65میگاواٹ ہو گیا ،لاہور سمیت پنجاب بھر میں شدید حبس اور گرمی کے موسم میں طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کے پسینے نکال دیئے۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے ترجمان کے مطابق بجلی کی طلب 17ہزار174میگاواٹ اور پیداوار 13ہزار109میگاواٹ رہی،اس طرح بجلی کا شارٹ فال 4ہزار 65میگاواٹ رہا،دوسری طرف پنجاب میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے،لاہور میں ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے کیلئے بجلی بند کی جا رہی ہے،چھوٹے شہروں اور دیہات میں یہ دورانیہ 16سے20گھنٹے تک ہے،،شدید حبس اور گرمی کے موسم میں طویل لوڈشیڈنگ سے لوگوں کو برا حال ہے،اور وہ پسینے میں شرابور حکومت کو برا بھلا کہتے رہتے ہیں۔انہوں نے وفاقی اور پنجاب حکومت سے لوڈشیڈنگ سے نجات کیلئے منصوبہ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.