11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:3
پشاور:سربند سے برآمدبوری بند لاش کی شناخت ہوگئی
جیو نیوز - پشاور …پشاور کے نواھی علاقہ سربند سے ملنے والی بوری بند نعش کی شناخت ہوگئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملنے ولای نعش عبدالرحمان نامی شخص کی ہے، جس کا تعلق افغانستان سے بتایا گیا ہے۔ بدھ کی صبح بوری بند نعش علاقہ سربند کے کھیتوں سے ملی تھی۔ جس کے بعد مقامی افراد کی مدد سے نعش کی شناخت ہوئی۔ پولیس کے مطابق بظاہر عبدالرحمن کو کو گلا دبا کرماراگیا ہے۔ تاہم اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔