11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:3
جامعہ کراچی میں بسوں کے کرائے میں اضافے کیخلاف طلبہ کا احتجاج
جیو نیوز - کراچی…جامعہ کراچی کے بسوں کے کرائے بڑھانے کے خلاف طلبہ نے احتجاج کیا اور شٹل سروس معطل کرادی جس پر طلبہ سے مذاکرات کے بعد کرایوں میں اضافہ دو دن کے لئے موٴخر کردیا گیا جامعہ کراچی میں طلبہ کے لئے چلائے جانے والے پوائنٹس کے کرایوں میں سو فیصد اضافے کے بعد کرایا پانچ روپے سے بڑھا کر دس روپے کردیا گیا ۔ کرائے میں اضافے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے طلبہ نے جامعہ کراچی کے ورکشاپ کو تالہ لگادیا ،صورتحال پر قابو پانے کے لئے رینجرز کو بھی طلب کیا گیا ،بعد میں یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ کے ساتھ مذاکرات کئے اور بسوں کے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ دو روز کے لئے معطل کردیا۔یونیورسٹی انتظامیہ کا کہناہے کہ کرایوں میں اضافے سے متعلق طلبہ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔