11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 19:46
حب چوکی کے قریب بس اسٹاپ پردھماکہ کھلی دہشت گردی ہے،رابطہ کمیٹی
جیو نیوز - کرچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے علاقے حب چوکی کے قریب بس اسٹاپ پربم دھماکہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوراس کے نتیجے میں ایک مسافرسمیت متعدد افرادکے زخمی ہونے پردلی افسوس کااظہارکیاہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ دہشت گرداپنے مذموم مقاصدکی تکمیل کیلئے پبلک مقامات، درگاہ ومزارات اورسیکورٹی فورسزکو دہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں جس میں اب تک متعددمعصوم وبیگناہ افرادہلاک وزخمی ہوچکے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے بم دھماکے میں ہلاک ہونیوالے شخص کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیااورزخمیوں کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعاکرتے ہوئے کہاکہ حب چوکی کے قریب بس اسٹاپ پربم دھماکہ اسی سلسلے کی کڑی ہے جس کامقصدملک کوغیرمستحکم کرناہے ۔رابطہ کمیٹی نے بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اوراسے کھلی دہشت گردی قراردیتے ہوئے مطالبہ کیاکہ حب چوکی کے قریب بس اسٹاپ پربم دھماکے کاسختی سے نوٹس لیاجائے اور دھماکے میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔