12 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:42
ملتان : سیوریج کے پانی کی عدم نکاسی پر واسا حکام کے خلاف احتجاج
جیو نیوز - ملتان …ملتان میں کچی آبادی کے مکینوں نے سیوریج کے پانی کی عدم نکاسی پر واسا حکام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے دفتر میں توڑ پھوڑ کی اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا ممتاز آباد کی کچی آبادی کے مکینوں نے بی سی جی چوک پر واقع واسا کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مشتعل مظاہرین دفتر کے اندر داخل ہوگئے اور توڑ پھوڑ کی،اور دفتر کے باہر کھڑی گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ 15 روز سے سیوریج کی مین پائپ لائن بند ہے جس کے باعث ان کے گھروں ی میں دو دو فٹ پانی کھڑا ہے ، گھر وں میں بدبو اور تعفن پھیل گیا ہے اور لوگ بیمار ہورہے ہیں۔ متعدد بار واسا حکام کو اطلاع دی گئی مگر کوئی شنوائی نہیں ہورہی۔