تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جولائی 2012
وقت اشاعت: 3:23

لاہور:مشکوک افراد کی گرفتاری کیلئے شہر بھر میں ناکے لگا کر چیکنگ

جیو نیوز - لاہور . . . .لاہور میں مشکوک افراد کی گرفتاری کے لیے شہرکے تمام تھانوں کی حدود میں ناکے لگا کر چیکنگ کی۔ڈی آئی جی آپریشن رائے طاہر کی ہدایت پر شہربھر میں تمام تھانوں کی حدود میں ناکے لگائے اور گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں چیک کیا۔ ناکے رات نو بجے سے رات بارہ بجے تک لگائے گئے۔اس دوران تمام تھانوں کی پولیس اپنے افسران سمیت شہر کی اہم اور مصروف سڑکوں پر ناکے لگا کر گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کی تلاشی لیتی رہی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.