تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جولائی 2012
وقت اشاعت: 3:23

کراچی:سہراب گوٹھ میں واقع کباڑی مارکیٹ میں آتشزدگی

جیو نیوز - کراچی.. . . .کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں واقع کباڑی مارکیٹ میں آگ لگ گئی جس پر فائر برگیڈ کے عملے نے جد جہد کے بعد قابو پالیا۔فائر برگیڈ حکام کے مطابق سہراب گوٹھ آلاصف اکوائر کے عقب میں واقع کباڑی مارکیٹ میں آگ کی اطلاع پر 8 فائر ٹینڈر روانہ کی گئی تاہم بعد میں ایک واٹر باوزر نے بھی آگ بھجانے میں حصہ لیا اور فائر برگیڈ کے عملے نے طویل جدجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔ مارکیٹ میں لگنے والی آگ کی وجہ سے 18 سے زائد کباڑی اور فرنیچر کی دکانوں کو نقصان پہنچا جس سے لاکھوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا جبکہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.