تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جولائی 2012
وقت اشاعت: 8:29

کوئٹہ کے علاقے ڈیگاری سے7کان کنوں کی لاشیں برآمد

جیو نیوز - کوئٹہ … کوئٹہ کے نواحی علاقے ڈیگاری سے 7 مغوی کان کنوں کی لاشیں برآمد ہو ئی ہیں۔ مقامی کوئلہ کمپنی کے لئے کام کرنے والے ان افراد کو 7جولائی کو سورینج سے نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کرلیا تھا جس کی تصدیق چیف انسپکٹر مائنز افتخار احمد نے جیو نیوز سے گفتگو میں بھی کی تھی۔ افتخار احمد کے مطابق نامعلوم مسلح افراد مقامی یونائٹڈ مائنز کمپنی کی سائٹ پر موجود سات کارکنوں اور کمپنی کی ڈسپنسری پر موجود ایک کمپاوئڈر کو اغواء کرلیا اور اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ واقعہ کی اطلاع مقامی انتظامیہ کو دے دی گئی تھی تاہم ان کی بازیابی کے لئے کی گئی کوششیں بے کار گئیں اور آج ڈیگاری کے علاقے سے ان مغویوں کی لاشیں ملی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.