12 جولائی 2012
وقت اشاعت: 8:29
نوشہرہ ،تمباکو کے گودام میں آسمانی بجلی گرنے سے آتشزدگی
جیو نیوز - نوشہرہ … نوشہرہ میں تمباکو کے گودام میں آسمانی بجلی گرنے سے آگ لگ گئی۔۔آگ لگنے سے کروڑوں روپے مالیت کا تمباکو جل گیا اور گودام کا ایک حصہ بھی منہدم ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق اکوڑہ خٹک کے قریب واقع ایک تمباکو کمپنی کے گودام میں صبح سویرے آسمانی بجلی گرنے سے آگ لگ گئیجس سے گودام کا ایک حصہ بھی گر گیا۔فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔آگ لگنے سے کروڑوں روپے کا تمباکو جل چکا ہے۔