12 جولائی 2012
وقت اشاعت: 9:34
آرمی چیف کی زیر صدارت پاک فوج کی ماہانہ کور کمانڈرز کانفرنس
جیو نیوز - راولپنڈی… پاک فوج کی ماہانہ کورکمانڈرز کانفرنس ، جی ایچ کیو راول پنڈی میں جاری ہے ، میجرجنرل عہدوں پر ترقی کی سفارشات کیلئے کل آرمی پرموشن بورڈ کا اجلاس ہوگا۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی کی زیر صدارت ہونے والی کورکمانڈرز کانفرنس میں فوج کے پیشہ ورانہ امور، ملکی سرحدوں کی صورتحال اور دفاعی تیاریوں کے معاملات پر غور جاری ہے۔ کانفرنس کے دوسرے روز کل پرموشن بورڈ کا اجلاس ہوگا، اس میں فوج کے بریگیڈئرز کی میجر جنرل عہدوں پر ترقی کی سفارشات زیر غور آئیں گی۔