12 جولائی 2012
وقت اشاعت: 9:50
صحافیوں سے گفتگو میں اٹارنی جنرل کا محتاط انداز
جیو نیوز - اسلام آباد… این آر او عملدرآمد کیس سے متعلق اٹارنی جنرل عرفان قادر نے آج میڈیا سے گفتگو میں محتاط انداز اختیار کیا۔ صحافی نے جب ان سے پوچھا کہ کیاآپکووزیراعظم نے جواب میں کوئی ہدایات دی ہیں، اس پر اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ کہ اس بارے میں عدالت کو ہی جاکر بتاوٴنگا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا سوئس حکام کو خط لکھا جارہا ہے ، اس پر بھی ان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں بھی عدالت کو ہی بتاوٴنگا۔