12 جولائی 2012
وقت اشاعت: 10:23
گجرات اور اچھرہ واقعہ ایک ہی گروہ کی کارروائی لگتی ہے،آئی جی
جیو نیوز - لاہور… آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمن کا کہنا ہے کہ گجرات اور اچھرہ واقعہ ایک ہی گروہ کی کارروائی لگتی ہے۔ رسول پارک میں جائے وقوع پر میڈیا سے گفتگو میںآ ئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ یہ بلڈنگ محکمہ جیل خانہ جات نے کرائے پر لی تھی اور اس بات کی تحقیقات کی جائے گی کہ زیرتربیت اہلکاروں کے لئے سیکیورٹی کا انتظام کیوں نہیں کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ کاواقعہ صبح ساڑھے پانچ بجے پیش آیا جس میں دس افراد موٹرسائیکل اورگاڑی میں آئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گجرات اوربابوصابو والی دہشت گردی تھی اوریہ بھی دہشت گردی ہے اور دہشت گردی کے پیچھے چھپے ہاتھ جلد قوم کے سامنے لائیں گے۔