تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:12

طالبان پاکستان نے لاہور فائرنگ واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی

جیو نیوز - لاہور… تحریک طالبان پاکستان نے لاہور میں خیبر پختونخوا کے نو زیرتربیت پولیس اہلکاروں کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی۔ تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے جیو نیوز کو ٹیلی فون پر بتایا کہ لاہور کے رسول پارک کے قریب واقع گھر میں فائرنگ سے 9پولیس اہل کاروں کوتحریک طالبان نے ہی قتل کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی مختلف جیلوں میں قید تحریک طالبان کے ارکان پر ہونے والے تشدد کے ردعمل کے طور پر کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور کا واقعہ گجرات میں کی گئی فائرنگ کی کڑی ہے، ترجمان تحریک طالبان نے دھمکی دی کہ وہ اس قسم کی مزید کاروائیاں بھی کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.