تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جولائی 2012
وقت اشاعت: 12:33

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے مجھے ملوث کرنا چاہا، حسین حقانی کا خط

جیو نیوز - اسلام آباد…سپریم کورٹ میں میمو کیس کی سماعت میں حسین حقانی کا خط ان کی وکیل کی جانب سے پیش کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ ان کے پاس اپنی سیکیورٹی کے لیے سرکاری مشینری پر اعتماد نہ کرنے کی ٹھوس وجوہات ہیں۔ حسین حقانی نے خط میں کہا ہے کہ وہ اٹھارہ نومبر سے اکتیس جنوری تک ایوان صدر اور وزیراعظم ہاوٴس میں رہے ، بعد کے واقعات سے ظاہرہوا کہ ان نومنتخب آئینی عہدے داروں کو بھی مدت کی ضمانت نہیں، کیسے توقع کرسکتے ہیں کہ ان کے پاس تحفظ لیں جن کی اپنی پوزیشن کو خطرہ ہے ، حسین حقانی نے لکھا کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے انہیں ملوث کرنا چاہا، ان کے پاس اپنی سکیورٹی کیلئے ریاستی مشینری پر اعتماد نہ کرنے کی ٹھوس وجہ موجود ہے، سلمان تاثیر کو گارڈ نے قتل کردیا، وہ کیسے یقین کریں کہ کوئی ان کے خلاف پروپیگنڈے سے متاثر نہہوگا ، وہ اب بھی ویڈیو کانفرنس سے بیان دینے کو تیار ہیں ، عدالت نے دوران سماعت ریمارکس میں حقانی کے خط میں پیراگراف نمبر 10 کو اہم قرار دیا اور ایک فریق وکیل کو ہدایت کی کہ اس پیراگراف کا جواب نہ دیجئے گا۔ انتہائی خطرناک نتائج ہوسکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.