تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:43

ممبئی حملوں میں بین الاقوامی مواصلاتی نیٹ ورک استعمال ہوا،رحمن ملک

جیو نیوز - اسلام آباد… مشیر داخلہ رحمان ملک نے کہاہے کہ جنوبی ایشیا میں دفاعی طاقت کے توازن میں خرابی تیسری عالمی جنگ چھیڑ سکتی ہے جبکہ پاکستان میں خود کش حملے تقریبا ختم ہوگئے ہیں۔ رحمان ملک نے اسلام آباد میں ایٹمی ٹیکنالوجی کے موضوع پر ہونے والے سیمینار سے خطاب میں کہاکہ پاکستان نے ایٹمی کمانڈ اتھارٹی کو قانونی سازی کے تحت بنارکھا ہے، بھارت کو مشورہ ہے کہ وہ بھی ایسا کرے، پاکستان ذمہ دار ایٹمی ملک ہے اور رہے گا،انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت دونوں، دہشت گردی کا شکار ہیں، بھارت کو الزام تراشی کا رویہ چھوڑ کر سوچنا ہوگا، انہوں نے کہاکہ مستقبل عالمی ایٹمی تعاون کا ہے، جوہری توانائی سے بجلی پیداوار پر توجہ دی جائے ۔ بعد میں سوال و جواب کے دوران انہوں نے کہاکہ خود کش حملے تقریبا ختم ہوکر تقریبا ایک یا دو فیصد رہ گئے ہیں،اس میں ایجنسیوں اور علماء نے اہم کردار ادا کیا،اس واقعات رکے رہنے کو یقینی بنانے کیلئے سرحدوں کو مزید محفوظ بنارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ممبئی حملے میں اٹلی، امریکا اور روس میں مواصلاتی نیٹ ورک استعمال ہوا،اتنے ترقی یافتہ ممالک میں ایسا کیسے ہوگیا،ممبئی حملوں میں غیرریاستی عناصر کے 7 افراد ، پاکستانی جیل میں ہیں، 20 مطلوب ہیں،یقین ہے کہ ممبئی حملہ کرنے والوں کو بھارت کے اندر سے بھی سپورٹ تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.