12 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:43
لاہور:اچھرہ دہشت گردی کی تحقیقات کیلئے 8رکنی کمیٹی کی تشکیل
جیو نیوز - لاہور… آئی جی پولیس پنجاب نے اچھرہ دہشت گردی کے واقعے کی تحقیقات کیلئے8رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ۔ پنجاب پولیس کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ کمیٹی سی سی پی او لاہوراسلم ترین کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے،جس میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن،ایس پی سی آئی اے،ایس پی سی ٹی ڈی،ایس پی اسپیشل برانچ ،ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاوٴن بھی شامل ہیں،آئی ایس آئی اورایم آئی کے میجر رینک کے دوافسر بھی تحقیقات میں کمیٹی کی معاونت کریں گے۔