12 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:44
لاہور:وی آئی پی،وی وی آئی پی کلچر کے خاتمے کیلئے درخواست دائر
جیو نیوز - لاہور… جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید نے وی آئی پی اور وی وی آئی پی کلچرکے خاتمے اورمساوات پرمبنی معاشرے کے قیام کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ۔ حافظ محمدسعید نے لاہورہائیکورٹ سے استدعاکی کہ حکمرانوں اور اشرافیہ کی پْرتعیش زندگی پر پابندی عائد کی جائے۔ ایوانِ صدر،وزیراعظم،گورنر اور وزرائے اعلیٰ ہاوٴسزسمیت تمام وزراء کی رہائش گاہیں ختم کی جائیں اورمہنگے تعلیمی ادارے ختم کرکے یکساں نظامِ تعلیم رائج کیا جائے،حافظ محمدسعیدنے مزیداستدعاکی کہ حکم رانوں اور اعلیٰ شخصیات کو دی جانے والی مراعات بھی ختم کی جائیں اورانہیں ہدایت کی جائیکہ برطانوی حکمرانوں کی طرح سادہ زندگی گزاریں جو عام بسوں اورویگنوں میں سفر کرتے ہیں۔