تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:44

کرپشن میں ملوث جرنیلوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، پی اے سی

جیو نیوز - اسلام آباد… پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی نے ریلوے میں سوا نو کروڑ ڈالر سے کوچز کی غیرشفاف خریداری کا معاملہ نیب کو بھیج دیا ہے ، کمیٹی کو بتایاگیاہے کہ رائل پام کلب کیس میں نیب کی تحقیقاتی مکمل ہوگئی ہیں اور اب ریلوے کو زمین لیز پر اضافی 16 ارب روپے ملیں گے ۔ پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کا اجلاس، اسلام آباد میں ندیم افضل چن کی زیر صدارت ہوا، آڈٹ حکام نے بتایاکہ غیرشفاف انداز میں ریلوے کی 175 کوچز کو 9 کروڑ 20 لاکھ ڈالر میں خریدا گیا، اس پر کمیٹی نے معاملہ نیب کو بھیجنے کا حکم دیا اور اس سے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کرلی، چیئرمین کمیٹی نے ریمارکس دیئے کہ ریلوے کرپشن میں ملوث جرنیلوں کے خلاف بھی انکوائری ہونی چاہیئے، کمیٹی نے لاہور میں ریلوے اراضی پر رائل پام کلب بننے کے معاملہ کو دیکھا تو اسے بتایاگیاکہ کلب نے ممبر ججز کی تفصیل دینے سے انکار کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ یہ تفصیل براہ راست ، پی اے سی کو دینا چاہتے ہیں، سیکریٹری ریلوے نے کہاکہ رائل پام کلب کیس کا فیصلہ 15 ماہ سے سپریم کورٹ میں محفوظ ہے،اس کیس سننے والے تمام ججز ریٹائرڈ ہوچکے ہیں،عدالت نے اب کیس کی ازسرنو سماعت کا نوٹس بھیج دیا ہے، اب رائل پام کلب اضافی 16 ارب روپے دے گا، نیب حکام نے بتایاکہ اس کی رپورٹ کو ایک دن بعد سپریم کورٹ میں پیش کردیا جائے گا،اس کیس میں 3 جرنیلوں سے بھی تفتیش کی ہے، پی اے سی نے خصوصی ترغیبات پر سرکاری ملازمین کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ ،عبوری طور پر روک دی اور کہاکہ اس معاملے پر کمیٹی رپورٹ آئندہ ہفتے مکمل ہوجائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.