تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جولائی 2012
وقت اشاعت: 21:14

قومی خزانے کو نقصان:سندھ ہائیکورٹ نے ملزمان کی ضمانت منظور کرلی

جیو نیوز - کراچی …سندھ ہائی کورٹ نے قومی خزانے کو ساڑھے پانچ ارب روپے کا نقصان پہنچانے کے نیب ریفرنس میں نجی کمپنی کے سابق ڈائریکٹرز کی پچیس پچیس لاکھ روپے کی ضمانت منظور کرلی۔ جسٹس حسن اظہررضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے نجی کمپنی کے ڈائریکٹرز حسن جمیل انصاری اور احمد جمیل انصاری کے وکلاء کے دلائل سنے۔ملزمان کے وکلاء فیصل صدیقی ، حفیظ لاکھو اور شوکت حیات نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل حسن جمیل انصاری اس معاملے سے پہلے ہی استعفیٰ دے چکے تھے جبکہ نیب ریفرنس میں کہیں ان کا نام بھی درج نہیں ،دیگر میں شامل کرکے نشانہ بنایا جارہا ہے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمان حسن جمیل انصاری اور احمد جمیل انصاری کی 25 ، 25 لاکھ روپے کی ضمانت منظور کرلی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.