تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جولائی 2012
وقت اشاعت: 21:46

فیصل آباد میں مکان نام نہ کرنے پر شوہر نے بیوی کو جلا ڈالا

جیو نیوز - فیصل آباد …فیصل آباد میں جوئے کے لیے رقم نہ دینے اور مکان نام نہ کرنے پر خاوند نے چھ ماہ کی دلہن کے ہاتھ پاوں باندھ کر تشدد کے بعد آگ لگادی،خاتون تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل ہے جہاں اسکی جان بچانے کی کو ششیں جاری ہیں۔ پولیسذرائع کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ڈی ٹایپ کے رہاشی گلزار نے چھ ماہ قبل ٹوبہ ٹیک سنگھ کی رمضانہ بی بی کے ساتھ شادی کی تھی گلزار جوا کھیلنے کا عادیہے اور اکثر جوئے کے لیے بیوی سے رقم کا تقاضہ کرتا اور نہ دینے پر تشدد کا نشانہ بناتا چند روز قبل گلزار نے رمضانہ بی بی سے رقم کا تقاضہ کیا اور اسکے نام ایک مکان کو اپنے نام کروانے کی کوشش کی،انکار پر گلزار نے رمضانہ پر تشدد کیا اور اس نکے ہاتھ پاوں باندھ کر تیل چھڑک کر اسے آگ لگا دی جس سے رمضانہ بری طرح جھلس گئی۔اور اسوقت اسپتال میں اس کی جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے دوسری طرف پولیس نے بیوی کو آگ لگانے والے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے ۔ بیوی کا کہنا ہے کہ شوہر مکان اپنے نام کروانا چاہتا تھا نہ کرنے پر اس نے آگ لگادی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.