تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جولائی 2012
وقت اشاعت: 22:51

قومی اسمبلی ہزارہ اور فاٹا کو صوبہ بنانے کی قرارداد منظور کرے، ایم کیو ایم

جیو نیوز - اسلام آباد … ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی سے ہزارہ اور فاٹا کو بھی صوبہ بنانے کی قرار داد منظورکرنے کا مطالبہ کر دیا۔ ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی نے صدر زرداری کو جنوبی پنجاب اور بہاولپور صوبے کے قیام کیلئے پارلیمانی کمیشن بنانے کا ریفرنس بھیجنے پر مبارکباد دی ہے۔ ایم کیو ایم نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ ہزارہ کو نیا صوبہ بنانے کا مطالبہ بہت مقبول ہے اس لئے قومی اسمبلی ہزارہ اور فاٹا کو بھی صوبے بنانے کی قرارداد منظور کرے اور نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے پارلیمانی کمیشن اس کا جائزہ لے۔ ڈاکٹر عبد القادر خانزادہ نے کہا کہ ایم کیو ایم چھوٹے صوبوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے آواز اٹھاتی رہے گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.