12 جولائی 2012
وقت اشاعت: 22:51
صدر نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کی منظوری دیدی
جیو نیوز - اسلام آباد … صدر آصف علی زرداری نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کی منظوری دیدی، وزیراعظم چیئرمین ہوں گے۔ صدارتی ترجمان کے مطابق وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر زرداری نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کی منظوری دیدی ہے۔ صدارتی ترجمان نے بتایا ہے کہ وزیراعظم مشترکہ مفادات کونسل کے چیئرمین ہوں گے جبکہ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی کونسل میں شامل ہوں گے۔