تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:17

نام نہاد خادم اعلیٰ پنجاب اپنی ٹیم نہیں بنا سکتے، صوبہ کیا چلائینگے، پرویز الٰہی

جیو نیوز - اسلام آباد … نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نام نہاد خادم اعلیٰ پنجاب اپنی ٹیم نہیں بنا سکتے، صوبہ کیا چلائیں گے، جلد پورا پنجاب دوبارہ ق لیگ کے پاس ہو گا۔ ساجد حسین چٹھہ کی قیادت میں ق لیگ وزیر آباد کے وفد نے اسلام آباد میں چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین اور نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تبدیلی کی لہر چل پڑی ہے، عوام سیاسی طور پر باشعور ہیں اور کھرے ، کھوٹے کی پہچان رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا عوام جانتے ہیں کہ حقیقی خادمِ اعلیٰ کون تھا اور نام نہاد خادم اعلیٰ کون ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.