13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:33
توہین عدالت کا نیا قانون سپریم کورٹ بلوچستان رجسٹری میں بھی چیلنج
جیو نیوز - کوئٹہ … ملک میں توہین عدالت کے نئے قانون کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ سابق صدر بلوچستان بار باز محمد کاکڑ نے توہین عدالت کے قانون کے خلاف سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں آئینی پٹیشن جمع کرادی ہے۔ باز محمد کاکڑ کا پٹیشن میں موٴقف ہے کہ توہین عدالت کا قانون آئین سے متصادم ہے لہٰذا اسے منسوخ کیا جائے۔