تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:33

شعبہ تعلیم کی ترقی کیلئے جی ڈی پی کا 5 فیصد مقرر کرنا ضروری ہے، سیاستدان

جیو نیوز - اسلام آباد … مسلم لیگ ق، ایم کیو ایم،جے یو آئی ف، جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے رہنماوٴں نے کہا ہے کہ تعلیم کے شعبے کی ترقی کیلئے مجموعی قومی آمدن کا 5 فیصد مقرر کیا جانا ضروری ہے، سرکاری تعلیمی اداروں کی حالت اسی وقت بہتر ہوگی جب سیاستدانوں کے بچے وہاں تعلیم حاصل کریں گے۔ ادارہ تعلیم و آگاہی کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی ندیم احسان کا کہنا تھا کہ تعلیم کیلئے مجموعی قومی آمدن کا صرف 1.7فیصدر اور صحت کیلئے 2 فیصد مختص کرکے بہتری کی کیا توقع کی جاسکتی ہے، بطور سیاسی ورکر ہمارے پاس تعلیم کی بہتری کی خواہش ہے مگر پاور نہیں اور جن کے پاس پاور ہے وہ خواہش نہیں رکھتے۔ جے یو آئی ف کے سینیٹر حاجی غلام علی کا کہنا تھا کہ جو رقم کرپشن کی نظر ہونے سے بچ جاتی ہے وہ تعلیم پر خرچ کی جائے۔ مسلم لیگ ق کے رہنما طارق عظیم نے کہا کہ سب تعلیم کی اہمیت کو تو تسلیم کرتے ہیں مگر بجٹ میں تعلیم کیلئے بہت کم رقم رکھی جاتی ہے، اٹھارہویں ترمیم کے تحت تعلیم کا شعبہ صوبوں کو دے دیا گیا مگر ان کے پاس فنڈز نہیں۔ مذاکرے کے شرکا کو بتایا گیا کہ مدارس میں پڑھنے والے طلبا کی تعداد ڈھائی فیصد ہے جبکہ 20 فیصد بچے اسکول نہیں جاتے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.