تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:33

مون سون کا نیا سسٹم ، بالائی اور وسطی پنجاب میں شدید بارش کا امکان

جیو نیوز - اسلام آباد … مون سون بارشوں کا نیا سسٹم ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگیا ہے جس سے بالائی اور وسطی پنجاب میں جمعہ اور ہفتے کو شدید بارش کا امکان ہے، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور لاہور کے مختلف مقامات پر سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے نئے سسٹم سے بالائی اور وسطی پنجاب میں جمعہ اور ہفتہ کو شدید بارش کا امکان ہے۔ اس دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ،سرگودھا،ساہیوال اور فیصل آباد ڈویژن میں شدید بارشوں کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بھی شدید بارشوں کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.