تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 6:35

مون سون کا نیا سسٹم ملک میں داخل،بالائی پنجاب میں بارشیں

جیو نیوز - اسلام آباد…چھتریاں نکال لیں،کمر کس لیں کیونکہ جل تھل ایک کرنے مون سون بارشوں کا نیا سسٹم ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگیا ہے جس سے بالائی اور وسطی پنجاب میں جمعہ اور ہفتہ کو شدید بارش کا امکان ہے۔رات گئے اسلام آباد اور روالپنڈی سمیت پنجاب اور خیبر پختونخو اکے بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے نئے سسٹم سے بالائی اور وسطی پنجاب میں جمعہ اور ہفتہ کو شدید بارش کا امکان ہے۔ اس دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ،سرگودھا،ساہیوال اور فیصل آباد ڈویژن میں شدید بارشوں کی توقع ہے۔ جبکہ راولپنڈی، گوجرانوالہ اور لاہور کے مختلف مقامات پر سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔خیبرپختونخوا اورکشمیر میں بھی شدید بارشوں کا امکان ہے۔جمعے کی رات اسلام آباد اور راولپنڈی میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔بارش سے بعض نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ہری پور اور ضلع صوابی میں بھی بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج مکران ڈویژن اور مشرقی سندھ میں بھی بعض مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.