13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 7:23
بلدیاتی نظام پر پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کی کورکمیٹی کا اجلاس
جیو نیوز - کراچی…سندھ میں بلدیاتی نظام کے معاملے پر پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کی کورکمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔ جس میں نئے بلدیاتی نظام سے متعلق نکات پر گفتگو کی گئی۔وزیراعلیٰ ہاوس کراچی میں ہونے والے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے وزراء آغا سراج درانی ، ایاز سومرو، مراد علی شاہ ، جبکہ ایم کیوایم کے ڈاکٹر فاروق ستار، سیدسردار احمد اور کنورنوید نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں دونوں جماعتوں کے رہنماوں نے سندھ میں نئے بلدیاتی نظام سے متعلق تجاویز پرگفتگو کی۔ وزیربلدیات سندھ آغا سراج دررانی نے جیونیوز کو بتایا کہ نئے بلدیاتی نظام کی تیاری میں سندھ کی دونوں بڑی اتحادی جماعتیں سنجیدگی سے کام کررہی ہیں اور اگر اسی طرح باقاعدگی سیکورکمیٹی کے اجلاس ہوتے رہے تو جلد ہی نئے قانون کی تیاری مکمل ہوجائے گی جسے منظوری کے لیے سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ آغا سراج دررانی نے بتایا کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کی کورکمیٹی کا آئندہ اجلاس کل دوبارہ ہوگا۔