تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 8:44

اسکردو ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق اہلکار سپرد خاک کر دیئے گئے

جیو نیوز - لاہور… بدھ کو اسکردو میں ہیلی کاپٹر کیحادثے میں جاں بحق ہونے والے میجر عامر اور نائیک محمد عمران کو ان کے آبائی علاقوں میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔اسکردو حادثے میں شہید میجر عامر کا تعلق لودھراں کے علاقے دنیاپور سے تھا۔ ان کی میت ہیلی کاپٹر کے ذریعے ان کے آبائی علاقے لائی گئی۔ جہاں نماز جنازہ میں فوج کے سنئیر افسران سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شہید کی تدفین دنیا پور کے مرکزی قبرستان میں کی گئی۔ تدفین کے بعد پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ بریگیڈئر عارف نے چیف آف آرمی اسٹاف کی جانب سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی شہید کے والد محمد اعظم نے بتایا کہ شہادت عامر کی بہت بڑی خواہش تھی جو پوری ہو گئی۔ جام شہادت نوش کرنے والے ایک اور فوجی جوان ،محمد عمران کو سرگودھا کے علاقے 47شمالی میں سپرد خاک کیا گیا۔شہید کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ عمران ہمیشہ پاک دھرتی پر قربان ہوجانے کی خواہش کیا کرتا تھا ،اللہ تعالی نے اس کی دعا قبول کرلی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.