تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 8:44

پاکستان کو فنڈ کی ادائیگی کیلئے مشاورت جاری ہے،پنٹاگون

جیو نیوز - واشنگٹن… امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اتحادی سپورٹ فنڈ کے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر ضابطے کی کارروائی کے بعد ادا کیے جائیں گے۔ واشنگٹن میں امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان کیپٹن جان کربی نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو2011 کے اخراجات کی مد میں ایک ارب دس کروڑ ڈالرکی ادائیگی کے معاملے پرپینٹا گون اور کانگریس میں مشاورت ہو رہی ہے اور ضابطے کی کارروائی کے بعد یہ رقم جاری کردی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ اتحادی سپورٹ فنڈ کے تحت پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کیے گئے اخراجات کی رقم ادا کی جاتی ہے ، اور 2012 کے اخراجات کی ادائیگی کا معاملہ بھی معمول کے طریقہ کارکے مطابق طے کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.