13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 9:33
وزیراعلیٰ پنجاب کی سانحہ اچھرہ کے زخمیوں کی عیادت
جیو نیوز - لاہور… وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے دہشتگردی کے واقعہ خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے زخمیوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے اہلکاروں کے خلاف دہشتگردی کا واقعہ افسوسناک ہے اور حکومت جلد ہی دہشتگردی کے پیچھے چھپے ہاتھ بے نقاب کرے گی۔ واضح رہے کہ اچھرہ دہشتگردی کے واقعہ کی تحقیقات کے لیے سینئر افسروں پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل دے دی گئی ہے۔