13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:10
وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کوئٹہ پہنچ گئے
جیو نیوز - کوئٹہ… وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی کوئٹہ آمد کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور وی وی آئی پی روٹ پر واقع چار بڑے نجی اسکولوں میں چھٹی کرادی گئی۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد آج پہلی بار کوئٹہ پہنچے ہیں اور اسی حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے وی وی آئی پی روٹ پر واقع کیتھولک بورڈ آف ایجوکیشن کے تحت چلنے والے چار بڑے نجی اسکولوں میں چھٹی کرادی ہے جس کے نتیجے میں ان اسکولوں میں جاری مڈٹرم امتحانات کے پرچے ملتوی کردئے گئے ہیں۔